وفاقی وزیر عطا تارڑ کو کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند سے معذرت کیوں طلب کرنا پڑی؟

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند سے کیے گئے حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر معذرت کا اظہار کیا ہے

عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے:

’ہم اس افسوسناک اور بلاجواز تاخیر پر دلی معذرت خواہ ہیں۔ اس معاملے میں کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی جس کے باعث تاخیر ہوئی، جس پر ہمیں انتہائی افسوس ہے اور ہم اس سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی قوم کا فخر اور ہمارے اصل ہیرو ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا اور پوری قوم کو فخر کا احساس دلایا۔ ہم آپ کی خدمات کو دل سے سراہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ وزیراعظم نے اس غیر ضروری تاخیر کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر معاملہ حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، ان شاءاللہ جلد یہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی ہے کہ آئندہ اس قسم کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے کراٹے کمبیٹ کے 3 مرتبہ عالمی چیمپیئن شاہ زیب رند وزیراعظم سے نالاں کیوں؟

 پوسٹ کے آخر میں عطا اللہ تارڑ نے ایک بار پھر اس تاخیر اور پریشانی پر معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنے قومی ہیروز کو ان کا جائز مقام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ پورا نہ کیے جانے پر شکوہ کیا تھا۔

ویڈیو پیغام میں شاہ زیب نے تیسری مرتبہ کراٹے کمبیٹ مقابلوں میں عالمی چیمپئن بننے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی میں اپنے وطن کے اُن لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان تمام دعاؤں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کا والہانہ استقبال اور مجھے نظرانداز کیا گیا، عالمی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند کا شکوہ

تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت سے جیت کر واپس آنے پر وزیراعظم نے انہیں وزیراعظم ہاؤس بلا کر انعامی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا، جو تاحال پورا نہیں ہو سکا۔

شاہ زیب کے مطابق، ان کے والد نے بارہا وزیراعظم آفس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی مثبت جواب نہ ملا۔

مزید پڑھیںـ: صدر مملکت سے عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپیئن شپ کے فاتح شاہ زیب رند کی ملاقات، 10 کروڑ روپے کے چیک کا تحفہ

شاہ زیب رند نے کہا کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے امریکا میں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہوں، لیکن حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا پیغام وزیراعظم تک پہنچے گا اور ان کی آواز سنی جائے گی۔ ’میں جو بھی کر رہا ہوں، اپنے ملک کے لیے کر رہا ہوں، ہمیشہ سے خواب تھا کہ اپنے وطن کا پرچم دنیا بھر میں بلند کروں۔‘

مزید پڑھیں: امریکا میں فتحیاب مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال

یاد رہے کہ شاہ زیب رند نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مواقع پر کامیابی حاصل کی ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے، مگر حکومتی عدم توجہی کا شکوہ اُن جیسے کھلاڑیوں کے حوصلے کو متاثر کرتا ہے۔

شاہ زیب رند حال ہی میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں برازیل کے فائٹر لوئز روچا کو ہرا کر تیسری بار عالمی چیمپیئن بنے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟