ڈیجیٹل معیشت کی طرف قدم: وزیراعظم نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ڈیجیٹائزیشن کافی نہیں بلکہ نئے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم قائم کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد چیمہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات، ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی

اجلاس میں وزیراعظم کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکزی نظام سے جوڑنے اور پوری ویلیو چین کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تیاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی تیاری اور صارف تک خریداری کے تمام مراحل کو ایک ہی مربوط نظام سے جوڑا جائے تاکہ پوری ویلیو چین کی براہِ راست نگرانی ممکن ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل نظام کے تحت حاصل ہونے والا مرکزی ڈیٹا معیشت سے متعلق اسٹریٹجک فیصلوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم غلط جانب جا چکے، ٹیکسز میں کمی کرنی چاہیے، چیئرمین ایف بی آر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور معیشت درست سمت میں بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب