غربت کے باعث پہلی 2 شادیاں ناکام ہوئیں، اداکار شمعون عباسی کا انکشاف

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی 2 شادیاں مالی مسائل کے باعث ختم ہوئیں اور اس میں ان کی سابقہ بیویوں جویریہ عباسی اور حمائمہ ملک کا کوئی قصور نہیں تھا۔

ایک انٹرویو میں شمعون عباسی نے کہا کہ ان کے اب بھی دونوں سابقہ بیویوں سے اچھے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور وقت کے ساتھ سب نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر الزامات لگے لیکن بعد میں سب نے تحمل سے سوچا اور ایک دوسرے کو معاف کیا۔

یہ بھی پڑھیے: رجب بٹ کی فہد مصطفیٰ پر تنقید، شمعون عباسی بھی میدان میں کود پڑے

اداکار نے بتایا کہ ماضی میں ان کے مالی حالات بہت خراب تھے یہاں تک کہ وہ کئی دن بھوکے رہے اور  انہیں ہوٹل سے ادھار پر کھانا کھانا پڑتا تھا، اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب ادھار بند کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بسوں کی چھتوں پر سفر کیا، سخت غربت دیکھی لیکن ان کا یقین تھا کہ محنت کا صلہ ضرور ملے گا۔

شمعون عباسی کے مطابق اس وقت وہ نہ صرف خوشحال زندگی گزار رہے ہیں بلکہ ان کی سابقہ بیویاں بھی بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے جویریہ اور حمائمہ کی محنت اور کامیابی کو سراہا۔

خیال رہے کہ شمعون عباسی نے 1997 میں جویریہ عباسی سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے۔ دونوں 2007 میں علیحدہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں 2010 میں انہوں نے حمائمہ ملک سے شادی کی جو 2013 میں ختم ہوگئی۔ اپریل 2023 میں انہوں نے تیسری شادی اداکارہ شیری شاہ سے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ مچھر چھوڑنے کا منصوبہ، وجہ کیا ہے؟

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک