موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 24 زخمی

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث بس کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ٹراما سینٹر کلر کہار اور ضلعی اسپتال چکوال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:گلگت بلتستان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

موٹروے پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدقسمت بس اسلام آباد سے لاہور کی جانب روانہ ہوئی تھی، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی تھی۔

حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp