بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے علاقے بتیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ لیا۔ اس کے نتیجے میں سانپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ بے ہوش ہوگیا، اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اب خطرے سے باہر ہے۔

سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا

تفصیلات کے مطابق، واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب گووندا نامی ایک سالہ بچہ اپنے گھر میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران 2 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھر میں داخل ہوا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا اور اُسے کاٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیے انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب و غریب واقعہ کہاں پیش آیا؟

بچے کے کاٹنے سے سانپ 2 حصوں میں تقسیم ہو گیا اور موقع پر ہی مر گیا۔ دوسری طرف گووندا بھی بے ہوش ہوگیا، اُسے فوری طور پر قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گوندا کمار

زہر کا اثر نہیں ہوا، بچہ خطرے سے باہر

اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دیوکانت مشرا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بچے پر سانپ کے زہر کا کوئی اثر ظاہر نہیں ہوا اور وہ مکمل طبی نگرانی میں ہے۔ خوش قسمتی سے وہ خطرے سے باہر ہے۔

ماحولیات کی تبدیلی کا نتیجہ؟

ماہرین جنگلی حیات کے مطابق، مون سون بارشوں اور بے ہنگم تعمیرات کے باعث سانپوں کی قدرتی پناہ گاہیں متاثر ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ آبادی والے علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ صرف گروگرام میں جولائی کے دوران 85 سانپ پکڑے گئے، جو اس مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بے خبر بائیکر کے ساتھ زہریلا سانپ 2 گھنٹے تک رہا ہم سفر

سانپ کے کاٹنے سے اموات عام

واضح رہے کہ بھارت میں کوبرا کو سب سے زہریلے سانپوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں اموات سانپ کے کاٹنے کے باعث ہوتی ہیں۔ چند روز قبل لُدھیانہ کے ایک گاؤں پاوت میں 2 بہنیں سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟