پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپيڈ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سائنس کے عالمی میدان میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، صدیق پبلک اسکول کے طالبعلم عبدالرفیع پراچہ نے فلپائن میں منعقدہ 35ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپيڈ (IBO) میں ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ یہ مقابلہ 20 سے 27 جولائی تک جاری رہا اور دنیا بھر سے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل طلبا نے اس میں حصہ لیا۔

پاکستانی ٹیم نے یہ کارنامہ اسٹیم کیریئرز پروگرام کے تحت سر انجام دیا، جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ٹیم کی رہنمائی ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (NIBGE) سے وابستہ ہیں، اور PIEAS و پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (PAEC) کے اہم ادارے کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟

اس کامیابی کے علاوہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی طالبہ ایان اسلم کو اعزازی سند (Honorable Mention) سے نوازا گیا، جبکہ صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کی سعدیہ ذوالفقار اور فیوژن کالج شکرگڑھ، نارووال کی عروج فاطمہ نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستان میں ہر سال PIEAS، PAEC کی نگرانی میں نیشنل سائنس ٹیلنٹ کانٹیسٹ (NSTC) منعقد کرتا ہے، جس میں فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور میتھمیٹکس کے میدان شامل ہیں۔ یہ مقابلہ پہلے صرف فزکس تک محدود تھا، مگر 2003 سے اسے دیگر سائنسی مضامین تک وسعت دی گئی۔

پاکستان نے بین الاقوامی سائنسی اولمپيڈ میں اپنی شرکت کا آغاز 2001 میں فزکس، 2005 میں میتھمیٹکس، اور 2006 میں بائیولوجی و کیمسٹری سے کیا۔ اب تک پاکستان کے 380 سے زائد طلبا ان عالمی مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 140 تمغے جیتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سمندری جہازوں کوقبضے میں لینا میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی، روس کا امریکی کارروائی پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟