وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک صحافیوں کو آموں کا تحفہ، ’مینگو ڈپلومیسی اِن ایکشن ہے‘

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے آم نہ صرف اپنے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ یہ خارجہ پالیسی میں بطور تحفہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ اوراس تحفے کے لیے ’مینگو ڈپلومیسی‘ کی اصطلاح عام ہے۔

حال ہی میں اس اصطلاح کا استعمال سوشل میڈیا پر اس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چند صحافیوں کو آموں کا تحفہ بھیجا اور انہوں نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔

سفینہ خان نے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے بہترین پاکستانی آم بھیجنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اس میٹھے تحفے کے لیے شکر گزار ہوں۔ پاکستان کے ذائقے کی ایسی نمائندگی کوئی اور چیز نہیں کر سکتی جیسے ہمارے آم کرتے ہیں۔

شمع جونیجو نے لکھا کہ ’مینگو ڈپلومیسی‘ کا ایک خوبصورت انداز۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹھے تحفے کے لیے شکریہ جو ہمارے بھرپور ورثے اور آپس کے رشتوں کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ کرے کہ ان آموں کی مٹھاس ہمیں ہم آہنگی، محبت اور مثبت تعلقات کی طرف لے جائے۔

مشعل لکھتی ہیں کہ ’لاہور سے لندن مینگو ڈپلومیسی ایکشن میں ہے‘۔ انہوں ںے کہا وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ہمارے خاندان کو آم بہت پسند ہیں لیکن شمع جونیجو کو اس بار کمی محسوس ہو گی۔

اظہر جاوید نے لکھا کہ مینگو ڈپلومیسی وزیراعظم شہباز شریفکی جانب سے پاکستان کا خاص تحفہ آم لندن میں موصول ہوا۔ خوشبو نے پاکستان کی یادیں تازہ کردیں۔

ایک ایکس صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر آعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک لوگوں کو آم بھجوائے جارہے ہیں، وہ سارے پی ٹی آئی کے لوگ جلدی جلدی لائن میں لگ جائیں جو اس جماعت کو گالیاں نکالتے ہیں ان سب کو آم بھجوائے جارہے ہیں۔

فیاض شاہ  نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آموں کا تحفہ بھجوائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ اوقات رہ گئی ہے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو فوری طور کچھ پاکستانی صحافیوں کو بھی آم کا تحفہ دینا ہوگا، ورنہ جان خلاصی نہیں ہوگی۔


ببببببببب

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ