ہوسکتا ہے آپ سے مخاطب ہونے کا موقع پھر نہ مل سکے، گرفتاری کے بعد عمران خان کا ویڈیو بیان جاری

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی گرفتاری کی بعد کی صورتحال کے بارے میں خدشے کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ ’شاید آج کے بعد مجھے آپ سے مخاطب ہونے کا موقع نہ ملے‘۔

منگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں پارٹی سربراہ نے کہا کہ جب تک ان کے یہ الفاظ عوام تک پہنچے گیں اس وقت تک انہیں ایک ناجائز کیس میں بند کردیا گیا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہو سکتا ہے کہ انہیں آئندہ عوام سے مخاطب ہونے کا موقع نہ ملے اس لیے وہ کچھ باتیں کہنا چاہنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی قوم مجھے50  سال سے جانتی ہے، میں کبھی آئین کے خلاف گیا اور نہ ہی کبھی کوئی قانون توڑا۔

انہوں نے اپنی ’ناجائز‘ گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ملک میں ائین اور قانون دفن ہوگیا۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار انہیں جو آج گرفتار کیا جا رہا ہے وہ اس لیے نہیں کہ انہوں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ یہ اس لیے ہے کہ وہ ملک کو ایک حقیقی آزادی دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ارباب اختیار چاہتے ہیں کہ وہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے کو قبول کرلوں۔

پی ٹی آئی سربراہ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’حقیقی آزادی کے لیے آپ سب کو نکلنا پڑے گا کیوں کہ کسی بھی قوم کو پلیٹ میں رکھ کر ازادی نہیں دی جاتی بلکہ اس کے لیے جدوجہد اور محنت کرنی پڑتی ہے جس کے بعد ہی اللہ انہیں آزادی کا تحفہ دیتا ہے لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ آپ سب اپنے حقوق کے لیے نکلیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز کیا ہے وہ کبھی آئین و قانون کے خلاف نہیں گئے اور جو بھی احتجاج کیا وہ پرامن رہ کر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp