ملک بھر میں گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں اور دوسرے ممالک میں کم قیمت میں اچھی گاڑیوں کی دستیابی کے باعث جاپان سمیت دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں گاڑیاں امپورٹ کی جا رہی ہیں، جبکہ چند برس سے پاکستان نے اپنی گاڑیاں بھی مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرنا شروع کی ہیں۔ سال 2020 سے 2025 تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 57 ہزار 960 استعمال شدہ گاڑیاں امپورٹ کی گئی ہیں، جبکہ اسی عرصے میں بیرونِ ملک 248 گاڑیاں ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق:
سال 2020 میں 19 ہزار 392 گاڑیاں،
سال 2021 میں 36 ہزار 373،
سال 2022 میں 20 ہزار 173،
سال 2023 میں 19 ہزار 523،
سال 2024 میں 38 ہزار 472،
اور سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں 24 ہزار 20 استعمال شدہ گاڑیاں امپورٹ کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
ان 5 برس میں سب سے زیادہ گاڑیاں جاپان سے، یعنی ایک لاکھ 55 ہزار 288، امپورٹ کی گئی ہیں۔ اس کے بعد:
جمیکا سے 1 ہزار 85،
برطانیہ سے 865،
جرمنی سے 257،
اردن سے 173،
امریکا سے 79،
چین سے 65،
آسٹریلیا سے 48،
متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ سے 8-8،
اٹلی سے 6،
فرانس سے 3،
اور میکسیکو سمیت 7 دیگر ممالک سے ایک ایک گاڑی امپورٹ کی گئی ہے۔
پاکستان سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی کمپنیوں کی گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 2021 سے 2025 تک کل 248 گاڑیاں ایکسپورٹ کی گئی ہیں، جن میں:
سال 2021 میں 20،
سال 2022 میں 19،
سال 2023 میں 47،
سال 2024 میں 70،
اور سال 2025 میں 92 گاڑیاں شامل ہیں۔
سب سے زیادہ گاڑیاں جاپان کو (151)، کینیا کو 20، سولومون آئی لینڈ کو 26، تھائی لینڈ کو 15، بنگلہ دیش کو 6 اور دیگر ممالک کو چند گاڑیاں ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔