ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنزہ کے علاقے سوست میں تاجر برادری کا انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کے خلاف دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث پاک چین سرحدی تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کاروبار سے منسلک گلگت بلتستان کے تاجروں کو بارڈر پاس کے حصول میں کن مشکلات کا سامنا ہے؟

مظاہرے کے دوران تاجروں نے سوست امیگریشن گیٹ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث متعدد چینی شہری سرحد پر پھنس گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت معطل ہوگئی ہے، جب کہ چینی شہریوں نے بھی صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے، جس سے علاقے کی فضا کشیدہ ہوگئی ہے۔

تاجروں کا بنیادی مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس علاقے کی آئینی حیثیت اب تک واضح نہیں، اس لیے یہاں وفاقی سطح پر عائد کیے گئے یہ ٹیکسز غیرمنصفانہ ہیں۔

واضح رہے کہ سوست میں واقع سرحدی ٹریڈ گیٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم مراکز میں سے ایک ہے، جہاں سے سالانہ کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔ ہر سال اپریل سے نومبر تک خنجراب بارڈر کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں تعطل سے نہ صرف مقامی تاجر برادری متاثر ہوتی ہے بلکہ پاک چین دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

یہ احتجاج گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف جاری پرانے مطالبات کی تازہ کڑی ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں تاجر تنظیمیں اور سول سوسائٹی ان ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو، تاجر برادری میں بے چینی

ابھی تک ضلعی انتظامیہ یا اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر تاجروں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ پورے گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟