رجب بٹ اور دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، دوستوں کا مؤقف سامنے آ گیا

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تنازعات کا شکار رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جنہوں نے گزشتہ تین سالوں میں شہرت حاصل کی۔ وہ اس وقت ملک کے مقبول ترین فیملی ولاگرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی پہچان انوکھے مواد، روزمرہ اپ ڈیٹس، اور مسلسل تنازعات میں الجھے رہنے کی وجہ سے ہے۔ ان پر کئی قانونی مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں اور وہ ایک تازہ کیس کے باعث ایک بار پھر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

اب رجب بٹ اور ان کے قریبی دوست ایک نئے اور سنگین نوعیت کے تنازعے میں پھنس گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رجب کی نجی ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، اور ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو دھوکا دے رہے تھے اور ایک ٹک ٹاکر زہرا ملک کے ساتھ تعلق میں تھے۔ اس کے علاوہ رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر، حیدر شاہ اور شازی کی بھی نامناسب ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے ویلاگنگ اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

رجب بٹ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کے موبائل فون ہیک کر لیے گئے تھے اور یہ ویڈیوز وہیں سے چرائی گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ ایسی ویڈیوز کیوں اور کس مقصد کے تحت بنائی گئیں۔ اس معاملے پر رجب بٹ کی جانب سے اب تک کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔

اب رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ایمان کے حوالے سے کوئی بات نہ کریں، ایمان کی اگر کوئی بات کرنی ہو گی وہ خود کرے گی، میں کروں گا یا ہماری والدہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو ہمیں سوشل میڈیا پر ایسی کوئی بات کرنی ہی نہیں ہے تو میری سب سے درخواست ہے کہ اس کو ڈسکس نہ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)


رجب بٹ پر مبینہ طور پر اسلامی شخصیات کی توہین کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے۔ حالیہ تنازع کے بعد رجب بٹ ایک بار پھر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ