روس کی سرکاری ایئر لائن نے سائبر حملے کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کی سرکاری ایئر لائن ایروفلوٹ نے الیکٹرانک سسٹمز میں خرابی کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جس کی ذمہ داری بعد میں یوکرینی اور بیلاروسی ہیکرز نے ایک مربوط سائبر حملے کے طور پر قبول کی ہے۔

ایروفلوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اپنی خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور پروازوں کے شیڈول میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں، جس سے مسافروں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہو رہا ہے۔ ایئر لائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہوائی اڈوں کی ویب سائٹس، اطلاعاتی بورڈز اور عوامی اعلانات پر تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں۔

ٹیکنیکل ٹیم نے فوری طور پر پروازوں پر اثرات کو کم کرنے اور خدمات کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ آن لائن فلائٹ ٹریکنگ سروسز کے مطابق پیر کی دوپہر تک کم از کم 42 ایروفلوٹ کی پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ہیکرز کی کارروائی، بھارت کی حساس معلومات ڈارک ویب پر برائے فروخت

یوکرینی ہیکنگ گروپ Silent Crow اور بیلاروسی گروپ Cyber Partisans نے اس سسٹم کی خرابی کی ذمہ داری قبول کی اور اسے ایک طویل المدتی اور وسیع پیمانے پر آپریشن قرار دیا، جس میں ایروفلوٹ کے اندرونی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مکمل نقصان پہنچایا گیا۔

ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قریباً 7,000 سرورز تباہ کیے، فلائٹ ہسٹری ڈیٹا بیسز تک رسائی حاصل کی، اہم کارپوریٹ سسٹمز کو متاثر کیا، ملازمین کے ذاتی کمپیوٹرز پر کنٹرول حاصل کیا اور نگرانی و وائر ٹیپنگ سرورز سے ڈیٹا نکالا۔

روس کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایروفلوٹ کی سسٹم خرابی کی وجہ ایک سائبر حملہ تھا اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم ہیکنگ گروپس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس حملے کو بہت تشویشناک قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے