پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے گورنرز کو خط بھیج دیا

بدھ 25 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کا معاملے پر الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کے گورنرز کو خط بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کریں۔

اس کے علاوہ گورنر کے پی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 17 اپریل کے درمیان خیبر پختونخوا میں پولنگ کی تاریخ مقرر کریں۔

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں نگران وزیراعلیٰ تعینات ہیں، پنجاب میں محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں افضل خان کو نگران وزیراعلیٰ تعینات کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp