عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما نے قاسم و سلیمان کو پاکستان آنے سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیاکہ قاسم اور سلیمان پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اُن کے بیٹے نہ کسی احتجاجی تحریک میں حصہ لیں گے اور نہ ہی کسی قسم کی تحریک کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والد کی رہائی کے لیے احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

قاسم اور سلیمان نے حال ہی میں امریکا کا ایک دورہ بھی کیا، اس دوران یہ خبریں بھی زیر گردش رہیں کہ عمران خان کے بیٹے امریکا سے ایک وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے اور احتجاج میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان کب آئیں گے؟ علیمہ خان نے پورا پلان بتادیا

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی آج گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاسم اور سلیمان کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت اب تک نہیں ملی، اگر ملاقات کی اجازت کا آرڈر آ جائے تو انہیں پاکستان بلائیں، ابھی تو ہماری اپنی ملاقات بھی عمران خان سے نہیں ہونے دی جا رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی