الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 3 اور سینیٹ کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات 18 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا

ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد کی نشست احمد چٹھہ جبکہ پی پی 87 میانوالی کی نشست پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے نااہل قرار دیے جانے کے باعث خالی ہوئی۔ این اے 129 لاہور کی نشست رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

جاری کردہ شیڈول کے تحت امیدوار 6 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ امیدواروں کے ناموں کی عبوری فہرست 7 اگست کو جاری کی جائے گی۔ 26 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ امیدوار مقررہ تاریخوں کے مطابق اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں تاکہ انتخابی عمل بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

سینیٹ کی نشست ضمنی انتخابات

دوسری جانب سینٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی سینٹ کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پنجاب سے سینٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ21 اگست کو ہوگی۔

 کاغذات نامزدگی یکم سے 2 اگست تک جمع کروائے جاسکیں گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اگست کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 13 اگست تک واپس لیے جا سکیں گے، پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟