لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل، بھارتی کھلاڑی اور میڈیا آپس میں الجھ پڑے

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم اب سیمی فائنل میں ایک بار پھر گرین شرٹس کا سامنا کرے گی، کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس طرح روایتی حریفوں کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف سوالات اٹھاتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ میچ ہو گا بھی یا نہیں، اور اگر انڈیا اس میچ کا بائیکاٹ کر دیتا ہے تو کیا ہو گا۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بھارت ایک بار پھر بائیکاٹ کرتا ہے تو پاکستان خود بخود فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کیا بھارت یہ میچ کھیلے گا یا اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر میچ چھوڑ دے گا؟ انہوں نے کہا کہ صورتحال واقعی دلچسپ ہو گئی ہے۔

پاکستان چیمپیئنز کے اونر کامل خان سے جب اس سے متعلق سوال کیا گیا کہ اب آگے کیا ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہی ہو گا جو پاکستان چیمپیئنز چاہتے ہیں، ہم نے ابھی تک ہر ٹیم کو ہرایا ہے۔ صرف ایک ٹیم نے ہم سے ایک پوائنٹ لیا ہے تو جو پوائنٹ ہم نے دیا تھا اس کی وجہ سے وہ ٹیم وہاں پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پانچوں ٹیموں کو ہرا کر ہم فائنل میں جائیں گے ہم اسی عزم کے ساتھ آئے ہیں، یہ عزم لیگ میچز کے دوران مس ہو گیا تھا تو اللہ نے ایسا نظام بنا دیا کہ ہمارا دوبارہ اس ٹیم کے ساتھ میچ پڑ گیا۔

پاکستان کے خلاف سیمی فائنل پر بھارتی کھلاڑی اور میڈیا آپس میں الجھ پڑے۔ ایک طرف بھارتی ٹیم کے کپتان یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم سیمی فائنل کا بائیکاٹ نہیں کر رہے۔ ہم وہاں اچھی کرکٹ کھیل کر پہنچے ہیں۔ ہم سیمی فائنل کھیلنے کے حقدار ہیں اور ٹائٹل جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 https://Twitter.com/nibraz88cricket/status/1950278628798804185

جبکہ دوسری طرف بھارتی میڈیا نے اس بات پر واویلا مچایا ہوا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے، ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے میچ پر بی سی سی آئی کے خلاف غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کیا بی سی سی آئی کوئی قدم اٹھائے گا کیونکہ ابھی تک ان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور یہ بہت حیرانگی کی بات ہے؟

فہد حسن نے لکھا کہ پاکستان اور انڈیا کا سیمی فائینل آ گیا۔ اب دیکھتے ہے انڈیا کھیلتا ہے یا اپنی بات پر قائم رہتا ہے کے ہم پاکستان کے ساتھ نہیی کھیلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کو انجرڈ افریدی کو بھی ضرور کھلانا چاہیے۔

کئی بھارتی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ اب تو پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہی پڑے گا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر فائنل جیتنا ہے تو میچ کھیلنا پڑے گا جبکہ کئی بھارتی صارفین میچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے نظر آئے۔

ندیم خان لکھتے ہیں کہ انڈیا اگر پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلتا تو پاکستان فائنل پہنچ جائے گا کیونکہ پاکستان کا رن ریٹ انڈیا سے بہتر ہے اور پوائنٹ  ٹیبل پہ بھی ٹاپ پہ ہے تو پاکستان ورلڈ لیجنڈ کپ جیت کے دکھائے گا۔

فیضان لاکھانی نے لکھا کہ بھارت سیمی فائنل تک پہنچنے کا حقدار نہیں تھا انہوں نے تین میچوں میں شکست کھائی، ایک میچ کھیلنے سے انکار کیا، اور صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، اس کے باوجود وہ فائنل فور میں شامل ہو گئے۔ ڈبلیو سی ایل کے منتظمین نے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے پر بھارت کو ناحق ایک پوائنٹ دے دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود پاکستان نے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرایا، جبکہ چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے زیر کیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پہلی پوزیشن ہے، جنوبی افریقہ کی دوسری اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے، اس طرح سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت 31 جولائی کو مدمقابل ہوں گے جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی