ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون میں بڑی کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
گرفتار افراد میں وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود شامل ہیں جنہیں کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 75 لاکھ 90 ہزار روپے نقد، چیک بکس، موبائل فونز اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، 20 بنگلہ دیشی باشندے گرفتار
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں ملوث تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔














