روس میں 8.8 اعشاریہ شدت کے زلزلے کے بعد کونسے ممالک سونامی کی زد میں آگئے ہیں؟

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز روس کے کامچٹکا نامی جزیرہ نما میں آنے والے 8.8 اعشاریہ شدت کے زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے ارد گرد واقع مختلف ممالک میں سونامی کے الرٹس جاری کردیے گئے تھے۔

اس زلزلے کے بعد سب سے پہلے روس کے علاقے کامچاٹکا کے قصبے سیویرو-کوریلسک میں 3 سے 5 میٹر تک بلند لہروں نے بندرگاہ اور مچھلی پراسیسنگ پلانٹ کو زیرِ آب کر دیا جب کہ کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔ تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ

سونامی کی لہریں ٹکرانے کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مزید لہروں کا خدشہ موجود ہے۔

دوسری جانب جاپان میں بھی سونامی لہروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق شمالی علاقوں میں لہریں 1.3 میٹر تک بلند ہو چکی ہیں۔ فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو خالی کرایا گیا ہے جو 2011 کی سونامی میں تباہ ہونے سے جوہری بحران کا باعث بن گیا تھا۔

بحرہ الکاہل کے اردگرد وہ علاقے جہاں سونامی کے الرٹس جاری کردیے گئے ہیں

اس کے علاوہ جاپان کے متاثرہ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو فوری انخلا کے احکامات دیے گئے ہیں۔

روس میں زلزلے کے بعد امریکا ریاست ہوائی میں بھی 1.7 میٹر تک اونچی لہریں رپورٹ ہوئیں جب کہ مڈوے اٹول میں 6 فٹ تک کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ سونامی کے خطرے کے پیش نظر ماؤئی جزیرے کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انڈونیشیا کے تانیمبر جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ مسترد

امریکا کی ریاست کیلفورنیا کے علاقے مونٹیری میں بھی سونامی کی ابتدائی لہریں محسوس کی گئیں۔ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایکواڈور، چلی، پیرو، کوسٹاریکا، جاپان اور دیگر بحرالکاہلی جزائر میں 3 میٹر تک بلند لہریں آ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ تائیوان، فلپائن اور الاسکا کے کچھ علاقوں میں بھی سونامی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟