’آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں‘، رجب بٹ کی ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک بار پھر اداکار فہد مصطفیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزت کرو گے تو عزت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کرائے۔

حال ہی میں رجب بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اینکر نے جب ان سے فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال کیا تو جواب میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر آپ سینئر ہیں تو آپ کو سینئر کی طرح ہی برتاؤ کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ اگر وہ کسی نویں جماعت کے طالب علم کو کچھ برا بولیں گے تو وہ بھی انہیں وہیں چپ کرا دے گا۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ’میرے نانا ابو کہتے تھے کہ سینئرز کی سب سے بڑی خوشی یہ ہوتی ہے کہ ان کے جونیئر آگے آئیں۔ تو اگر ہم آگے آ رہے ہیں تو آپ نفرت کیوں کرتے ہیں، اور کیوں کہتے ہیں کہ سب اپنا خاندان بیچ رہے ہیں‘۔

یو ٹیوبر نے فہد مصفطیٰ پر تنقید کرتے ہوئت کہا کہ ’آپ کیا کرتے ہو، آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہو‘، انہوں نے کہا کہ ’ اگر ڈرامے ٹی وی چینلز پر ہٹ ہیں تو آپ انہیں اپنے یوٹیوب چینلز پر کیوں اپ لوڈ کرتے ہیں جن کے 60 ملین سبسکرائبرز ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ پیسے تو آپ بھی یوٹیوب سے کماتے ہیں پھر صرف پیمرا سے پیسے کمائیں۔ لیکن پیسے یوٹیوب سے بھی کمانے ہیں لیکن دوسروں کو کہنا ہے کہ یہ اپنا خاندان بیچ رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سوشل میڈیا تو گند ہے پھر اسے چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو میں 295 کا ذکر، معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے وضاحت پیش کردی

رجب بٹ کے مطابق انہوں نے فہد مصفطیٰ کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن انہیں فہد مصطفیٰ پہلے جیتو پاکستان کی وجہ سے اچھے لگتے تھے لیکن اس جب میں نے ان کا بیان سنا کہ ایک سینئر ایسی بات کر رہا ہے تو وہ میرے دل سے اتر گئے۔

رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی جونیئر آگے آ رہا ہوتا ہے تو انہیں سراہیں نہ کہ کوئی ایسی حرکت کریں کہ آپ ان کے دل سے ہمیشہ کے لیے اتر جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں پرفیوم 295 کے نام پر ہونے والی بحث کے بعد سرخیوں میں ہیں اور وہ پاکستان چھوڑ کر جا چکے ہیں اس سے قبل وہ معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سرخیوں میں تھے کیونکہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید

اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی  کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔

رجب بٹ نے جواباً کہا کہ ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید

رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔  یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے، اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنا کما اور کھا رہا ہے جبکہ میں نے آج تک  ڈراموں کے لیے کوئی رول بھی نہیں مانگا۔

یوٹیوبر نے کہا ’آپ شو میں کہتے ہیں ’مجھے لڑکیاں چاہیں‘، کیا اُس وقت آپ کسی فیملی کو ڈسٹرب نہیں کررہے ہوتے؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم