پاک-امریکا تجارتی ڈیل، ’تیل پاکستان سے نکلا اور بتا ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ رہے ہیں‘

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانے، شاید ایک دن وہ بھارت کو بھی تیل بیچنا شروع کر دیں۔

سوشل میڈیا صارفین پاکستان میں تیل کے ذخائر تلاش کرنے پر مختلف تبصرے کرتے ںظر آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے میمز کا سہارا لیا تو چند صارفین پوچھتے نظر آئے کہ آخر یہ ذخائر کدھر ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو تیل کے ذخائر ملیں یا نہ ملیں لیکن پاکستانیوں کو ٹرولنگ کے لیے مواد مل گیا ہے۔

ریاض الحق نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ٹرمپ سے پتہ چلا کے ہمارے پاس تیل کے بے تحاشہ ذخائر ہیں۔ اب حکومت بھی بتا دے کہ کہاں ہیں۔ خیبرپختونخواہ یا بلوچستان؟

صحافی غریدہ فاروقی نے طنزاً لکھا کہ اب سمجھ آیا کہ یکم اگست سے پٹرول کیوں سستا ہونے جا رہا ہے ہمارا تو اپنا تیل نکل آیا ہے اور یہ ٹرمپ نے بتایا ہے۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ ٹرمپ کو وہ تیل بیچ دیا جو پاکستان اپنے لیے دنیا سے خریدتا ہے۔

ثانیہ نامی صارف نے کہا کہ تیل پاکستان سے نکلا ہے اور بتا ڈونلڈ ٹرمپ رہا ہے حکومت کو اس بارے میں پتا ہی نہیں ہے۔

شیخ عثمان نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ پاکستانیوں سے زیادہ امریکیوں کو کیسے پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس اتنے تیل کے ذخائر ہیں اور اتنا بڑا یہ دعوی بھی کر رہے ہیں۔

عمر ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ تیل ختم ہونے کے بعد بائیک کو لیٹا لیٹا کر 2 کلومیٹر تک لے جانے والوں کے پاس تیل کے ذخائر نکل آئیں میں اس بات کو نہیں مانتا۔

سعد ملک نے کہا کہ اگر تیل کے ذخائر نکل بھی آئے تو پاکستانیوں کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ عوام کو کون سا کوئی فائدہ ہونا ہے۔ ان پر ہمارا حق نہیں ہے۔

احتشام کیانی نےسوال کیا کہ یہ پاکستان میں اچانک سے تیل کے اتنے ذخائر کہاں سے نکل آئے کہ ہم دوسرے ممالک کو سپلائی بھی کر سکیں گے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے