کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نیوی کا جدید ایف-35 سی لڑاکا طیارہ بدھ کی شام وسطی کیلیفورنیا میں نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ طور پر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

امریکی نیوی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثہ شام 6 بج کر 30 منٹ کے قریب پیش آیا اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حادثے کی ویڈیو مقامی ٹی وی چینل KFSN نے نشر کی، جس میں حادثے کے مقام سے آگ اور سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ طیارہ ایک کھلے اور ہموار زرعی علاقے میں گرا، جو نیول ایئر اسٹیشن لیمر سے قریباً 64 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

فریسنو کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور پائلٹ کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ کیلیفورنیا فائر ڈپارٹمنٹ (Cal Fire) نے بھی ریسپانس میں حصہ لیا۔

نیوی کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ اسٹریک فائٹر اسکواڈرن VF-125 (Rough Raiders) کے زیرِ استعمال تھا، جو ایک فلیٹ ریپلیسمنٹ اسکواڈرن ہے اور پائلٹس و فضائی عملے کی تربیت کی ذمہ داری رکھتا ہے۔

ایف-35 سی، ایف-35 لائٹننگ II کی 3 اقسام میں سے ایک ہے، جسے خصوصی طور پر امریکی بحری بیڑوں (Aircraft Carriers) پر آپریشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے دیگر ماڈلز میں ایف-35 اے (ایئر فورس کے لیے) اور ایف-35 بی (مرین کور کے لیے، شارٹ ٹیک آف اور ورٹیکل لینڈنگ کے ساتھ) شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایف-35 دنیا کے جدید ترین پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 28 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ رواں سال یہ ایف-35 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے، اس سے قبل جنوری میں الاسکا کے ایئلسن ایئرفورس بیس پر ایک تربیتی مشن کے دوران ایف-35 اے کریش ہوا تھا، جس میں پائلٹ بھی محفوظ رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟