حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کے روز اگست کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,541 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے، جو پہلے 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیے: عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا اس حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے، اور گزشتہ ماہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری