سعودی وزارت خارجہ نے پرتگال کی حکومت کی جانب سے آئندہ ستمبر میں ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
وزارت نے اس پیشرفت کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دو ریاستی حل کے راستے کو تقویت دینے اور عالمی سطح پر قیام امن کی کوششوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، فلسطینی ریاست کے اعتراف کے لیے کیے جانے والے ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور جامع امن کے قیام کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا سعودی عرب کی جانب سے خیرمقدم
مملکت نے دنیا بھر کے تمام شراکت داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اسی طرح کے عملی اور ٹھوس اقدامات کریں تاکہ فلسطینی عوام کو ان کا حقِ خودارادیت ملے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار ہو۔