وادی نیلم شاردہ کے حسن کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ وادی کے حسین سیاحتی مقام شاردہ میں کشتی رانی، ریور رافٹنگ، واٹر اسپورٹس کے مزے خوبصورت موسم اور دلکش نظاروں نےسیاحوں کے دل موہ لیے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم کے ٹھنڈے اور حسین نظارے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا رش
ایڈونچر کے شوقین سیاح ان دنوں بڑی تعداد میں اس خوبصورت علاقے کی سیر کر رہے ہیں، کشتی رانی، ریور رافٹنگ سمیت واٹر اسپورٹس کے مزے لے رہے ہیں، بارش کے باعث نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔
مزید پڑھیے: کشمیر کی رونقیں بحال، گرمی کے ستائے سیاحوں نے وادی نیلم کا رخ کر لیا
شاردہ وادی نیلم کا سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔