پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ویتنام کے درمیان ثقافتی اور روحانی یکجہتی کی علامت کے طور پر، پاکستان نے معروف گندھارا دور کے ’فاسٹنگ (روزہ دار) بدھا‘ کے ایک شاندار مجسمے کی نقل ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مت مندر بائی ڈنھ پاگوڈا کو تحفے میں دے دی۔

یہ تاریخی مجسمہ، جو دوسری صدی عیسوی کے گندھارا دور سے تعلق رکھتا ہے، سِکری (پاکستان) میں دریافت ہوا تھا اور اصل نمونہ اس وقت لاہور میوزیم میں محفوظ ہے۔ مجسمے میں شہزادہ سدھارتھ کو سخت ریاضت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ان کی روحانی بیداری کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ویتنام کے ہم منصب سے ملاقات، سیاحت و سرمایہ کار ی بڑھانے پر اتفاق

مجسمے کی نقل پاکستان کی جانب سے تحفے کے طور پر دی گئی ہے، جو بین المذاہب ہم آہنگی کی اقدار کی نمائندگی کرتی ہے۔

مذہبی رسومات اور سفارتی جذبات

تقریب کا آغاز ویتنام بدھسٹ سنگھا کے سیکریٹری جنرل مہا وینریبل تھِچ ڈُک تھین کی قیادت میں دعاؤں سے ہوا، جنہوں نے اس مجسمہ کی پاکستانی سفارتخانے سے روانگی سے قبل بابرکت قرار دیا۔
نِنھ بنھ میں واقع بائی ڈنھ پاگوڈا پہنچنے پر، مجسمے کو مہا وینریبل تھِچ مِنہ کوانگ نے روایتی بدھ مت رسومات کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

تقریب میں سینئر ویتنامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور بین الاقوامی معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

پاکستان کی جانب سے دوستی، امن اور رواداری کا پیغام

پاکستان کے سفیر کوہدیار مری نے اس موقع پر کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کی روحانی اور ثقافتی میراث کا عکس ہے۔ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور امن، رواداری اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اسلام کا حقیقی پیغام بھی احترام اور ہم آہنگی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کیساتھ تجارتی حجم 1ارب ڈالر ہوجائیگا، سربراہ ٹریڈ مشن ویتنام

تھِچ مِنہ کوانگ نے اس اقدام کو بین المذاہب خیرسگالی کی روشن مثال قرار دیا اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور دوستی کو فروغ دے گا۔

تقریب کا اختتام پاکستان اور ویتنام کے درمیان دیرپا دوستی، امن، اور روحانی یکجہتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ