پرائیویٹ اسکولز بدھ کے روز کھلیں گے یا نہیں؟ ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں میں اختلاف

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے باعث آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بدھ کے روز ملک بھر میں اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر 10 مئی کو ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ اسکولزریگولرکلاسز شیڈول کا آئندہ اعلان بدھ کے روز مشاورت کے بعد جاری کیا جائےگا۔

کاشف مرزا نے کہا کہ طلبا، اساتذہ، سٹاف اوروالدین سے اپیل ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرامن رہیں اور احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے جس کے بعد جگہ جگہ ٹریفک معطل ہو چکی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز بدھ کے روز کھلے رہیں گے: کاشف ادیب جاودانی

دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ایک اور گروپ کے ذمہ دار کاشف ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ بدھ کے روز ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کھلے رہیں گے۔

کاشف ادیب جاودانی کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp