یوکرین کے روس پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، آئل ریفائنری نذرِ آتش، 3 ہلاک

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں روس کے مغربی علاقوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ روس کے مرکزی حصے میں واقع ایک آئل ریفائنری میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

پینزا کے گورنر اولیگ میلنیچینکو کے مطابق ایک انٹرپرائز پر حملے کے دوران ایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ سامارا ریجن میں ایک گھر پر ڈرون کے ملبے کے گرنے سے آگ لگی جس میں ایک معمر شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ روستوف علاقے میں ایک صنعتی تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد ایک عمارت میں آگ لگنے سے وہاں تعینات ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے 10 سے 12 دن کی مہلت دی

یوکرین کی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے روس کے ریازان میں موجود آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی۔ یوکرین نے وورونژ ریجن میں انا نفتے پروڈکٹ آئل اسٹوریج پر بھی ڈرونز حملے کا دعویٰ کیا۔

یوکرینی انٹیلی جنس ایجنسی ایس بی یو نے کہا ہے کہ اس کے ڈرونز نے پرمورسو آختارسک کے فوجی ایئر فیلڈ کو نشانہ بنایا جہاں سے روس یوکرین پر لانگ رینج ڈرون حملے لانچ کر رہا تھا۔ ساتھ ہی ایس بی یو کا کہنا ہے کہ پینزا کی اس فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا جو روسی فوجی صنعت کے لیے الیکٹرانکس تیار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف

روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے ایک ہی رات میں 338 یوکرینی ڈرونز مار گرائے۔ دوسری طرف یوکرین کے دنیپروپیٹروسک علاقے میں روسی ڈرون حملے سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی عمارتوں، گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، گورنر سرہی لیساک نے بتایا۔

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس کی فورسز نے دونیتسک علاقے کے ایک گاؤں اولیکساندرو-کالنوفے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اور اب روس مشرقی و جنوبی یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے۔

ادھر کیف نے دنیپروپیٹروسک میں کسی بھی روسی موجودگی کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے