کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں کھنڈر کو خوبصورت اسکول کی عمارت میں تبدیل کردیا گیا

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے گلبرگ ٹاؤن میں تعلیم کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ گورنمنٹ بہادر یار جنگ اسکول، فیڈرل بی ایریا بلاک 11 کو مکمل بحال کر کے ماڈل اسکول کا درجہ دیا گیا۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے تمام سرکاری اسکولوں کو مرحلہ وار مکمل بحال کیا جائے گا، ہم اکیڈمیکس پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور اساتذہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی، خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI) اور لٹریسی جیسے اہم شعبوں میں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کارڈ صرف ایک سہولت نہیں بلکہ ایک تعلیمی انقلاب کی بنیاد ہے. بہادر یار جنگ اسکول کی بحالی کے ساتھ ساتھ، جدید تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے متعدد سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن میں کمپیوٹر لیب، باسکٹ بال کورٹ، بچوں کے لیے جھولے، کشادہ کھیل کا میدان اور ایک محفوظ و دلکش عمارت شامل ہے۔

ان سہولیات کا مقصد بچوں کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے بلکہ ان کی جسمانی، ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارنا ہے۔

نصرت اللہ نے اپنی 2 سالہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کی مرمت و کارپیٹنگ، پبلک اسکولز کی اپ گریڈیشن، اوپن ایئر جم، پارکس اور فواروں کی بحالی، صاف پانی و سیوریج نظام کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، رین واٹر ہارویسٹنگ، صفائی مہمات اور ’شائننگ اسٹارز فیسٹیول‘ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلبرگ ٹاؤن کو ایک ترقی یافتہ، صاف ستھرا اور تعلیم دوست ماڈل بنانا ان کا مشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں