محبت، سازش اور قتل! بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہلی پولیس نے ایک خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے شوہر کو قتل کر کے اس کی لاش ہریانہ کے سونی پت میں نالے میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 34 سالہ سونیا اور 28 سالہ روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کا ایک اور ملزم وجے ابھی مفرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا

قتل کی وجہ سونیا اور روہت کا ناجائز تعلق اور مقتول پریم پرکاش کا مجرمانہ اور ظالمانہ رویہ بتایا گیا ہے۔

پریم پرکاش کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، اور عدالت نے اُسے مفرور بھی قرار دے رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 جولائی 2024 کو سونیا نے اپنے شوہر کو قتل کرانے کے لیے اپنے بہنوئی وجے کو 50 ہزار روپے دینے کی پیشکش کی۔ بعد میں وجے نے موقع پا کر پریم پرکاش کو قتل کر دیا اور اس کی لاش ایک نالے میں پھینک دی۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل

اس نے لاش کی ویڈیو بھی سونیا کو بھیجی، جو بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی۔

سونیا نے بعد میں پولیس کو اپنے شوہر کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کرائی، لیکن کئی ہفتے گزرنے کے باوجود جب مقتول کا کوئی سراغ نہ ملا تو پولیس کو شک ہوا۔

تحقیقات میں موبائل فون کی مدد سے پولیس روہت تک پہنچی، جس نے پہلے گمراہ کیا لیکن آخرکار سب کچھ اگل دیا۔

اس نے بتایا کہ سونیا نے ہی قتل کی سازش تیار کی تھی اور وجے کو شوہر کے قتل کے لیے پیسے دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر قتل، زمانہ جاہلیت کا راستہ

قتل کے کچھ عرصے بعد سونیا نے مقتول کا رکشہ ساڑھے 4 لاکھ میں بیچ دیا اور اس کا موبائل فون روہت کو دے دیا۔ لاش کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق سونیا کی شادی 15 سال کی عمر میں پریم پرکاش سے ہوئی تھی، ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ ادھر روہت پہلے ہی قتل اور اسلحہ رکھنے جیسے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرا ملزم وجے ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا، اور اس کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟