جب بھی اچھے اسکرپٹ پر مبنی فلم ہو تو تینوں خانز مجھے فون کرتے ہیں،نوازالدین صدیقی

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ان کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم ہو گیا ہے، جب بھی کوئی اچھے اسکرپٹ پر مبنی فلم ہو تو تینوں خانز انہیں فون کرتے ہیں۔

نوازالدین صدیقی ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں اپنے کیریئر میں تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

1999میں انہوں نےعامر خان کی فلم ’سرفروش‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سےبالی ووڈ میں قدم رکھا تھا

اداکار نے سلمان خان کے ساتھ کِک 2014اور کبیر خان کی فلم بجرنگی بھائی جان2015 میں کام کیا۔

نوازالدین صدیقی نے عامر خان کے ساتھ ریما کاگتی کی فلم تلاش2012میں کام کیا اور پیپلی لائیو2010میں بھی کام کیا جس کےپروڈیوسر عامر خان تھے۔

2017میں اداکار نے راہول ڈھولکیا کی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔

48سالہ اداکار نے ایک انٹرویو میں تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ایک بہت ہی پُرلطف تجربہ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی عظمت ہے چاہے شاہ رخ ہو، سلمان ہو یا عامر جب بھی اچھے اسکرپٹ پر مبنی فلم ہوتی ہے تو وہ انہیں فون کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ انہیں اور ان کے کام کو جانتے ہیں۔ وہ انہیں ذاتی طور پر جانتے ہیں اسی وجہ سےتینوں خانز کے ساتھ رشتہ مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

اداکار نوازالدین صدیقی آخری بار سدھیر مشرا کی فلم ’افواہ‘ میں بھومی پیڈ نیکر کے ساتھ نظر آئے تھے۔

اداکار کی فلم جوگیرا سارا را را12مئی کو ریلیز ہونا تھی۔ کشن نندے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ نیہا شرما بھی ہیں لیکن ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد اسے 26مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟