یومِ شہدا پولیس: وزیرِ اعظم کا بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین، شہدا کے اہلخانہ کو سلام

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ شہدا پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے عوام کو تحفظ فراہم کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے بہادر افسران و جوان ہر موسم، ہر چیلنج کے باوجود اپنے پیاروں سے دور، فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔ آج ہم ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے عظیم اہلخانہ کو سلام جو ہماری خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہداء پولیس کی بے لوث قربانیاں ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم

وزیرِ اعظم نے انکشاف کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو یتیم کیا تاکہ پاکستان کے لاکھوں بچوں کو یتیمی سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے رحیم یار خان میں حالیہ شہداء، بشمول ایلیٹ فورس کے 5 بہادر جوانوں کو خصوصی طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہمارے حقیقی ہیرو اور قومی فخر ہیں۔

وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان پولیس کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں حاصل کردہ بین الاقوامی اعزازات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان پولیس نے عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔

مزید پڑھیں: شہدا کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، جنرل عاصم منیر

انہوں نے پولیس کے اندر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، انسدادِ دہشتگردی فورسز کے قیام، اور افواجِ پاکستان و رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات ملک میں امن کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ گوادر کے ساحلوں سے لے کر گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک، پولیس کا ہر جوان ہمارے فخر کا باعث ہے۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ