دھونی روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتے ہیں؟ بھارتی کرکٹر کی ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی، جو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس وقت شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اگرچہ چنئی سپر کنگز موجودہ سیزن میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے، مگر دھونی کو ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کرتے دیکھ کر شائقین بے حد خوش ہیں۔

 ایم ایس دھونی نے حال ہی میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی جہاں اینکر نے ان سے پوچھا کہ ان کے بارے میں سنی جانے والی سب سے مضحکہ خیز افواہ کون سی ہے؟ جس پر دھونی نے جواب دیا ’میں روزانہ پانچ لیٹر دودھ پیتا ہوں‘، یہ سن کر اینکر بھی حیران رہ گیا اور کہا کہ یہ بات جھوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کردیا، یوراج سنگھ کے والد نے یہ بات کیوں کہی؟

دھونی نے مزید کہا، ’میں 5 لیٹر دودھ نہیں پیتا، کبھی کبھار ایک لیٹر دودھ دن بھر میں پی لیتا تھا، لیکن چار لیٹر بھی زیادہ ہو جاتا ہے، یہ کسی کے لیے بھی زیادہ ہے‘۔

اینکر نے ان سے یہ افواہ بھی پوچھی کہ کیا وہ واشنگ مشین میں لسی بناتے تھے؟ اس پر دھونی نے بھی ہنستے ہوئے انکار کیا اور کہا کہ وہ لسی پیتے ہی نہیں۔

واضح رہے کہ جب دھونی نے 2004-05 میں ڈیبیو کیا تھا تو یہ مشہور افواہ تھی کہ ان کی توانائی کا راز یہ ہے کہ وہ روزانہ پانچ لیٹر دودھ پیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp