بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیت لی، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا وقت کا تقاضا ہے، شزا فاطمہ

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ٹک ٹاک کے ’اسٹیم فیڈ‘ فیچر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت سے برتری حاصل کرکے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ شزا فاطمہ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم رفتار سے متعلق عوام کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں انٹرنیٹ بند نہیں کیا جائے گا، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کا مثبت اور مؤثر استعمال نہایت ضروری ہے۔ ہمیں ٹک ٹاک کو لرننگ پلیٹ فارم میں بدلنا ہے تاکہ نوجوان کچھ نیا سیکھ سکیں، یہ صرف تفریح کا ذریعہ نہ رہے بلکہ علم اور ترقی کا وسیلہ بنے۔

شزا فاطمہ نے ’اسٹیم فیڈ‘ کی لانچنگ کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیچر نوجوانوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی جیسے شعبوں میں دلچسپی لینے کی ترغیب دے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کی ڈیجیٹل شناخت بنانا لازمی ہے، تاکہ ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے معاشرے میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، اور پاکستان کو اپنی نوجوان نسل کو اس میدان میں تیار کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘