شرپسند عناصر کے خلاف حکومت اور فوج کارروائی کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ غلط عناصر کو خود اپنے علاقوں سے نکالیں، بصورت دیگر ریاست خاموش نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ عسکریت پسندوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا  کہ  مقامی قبائل شرپسندوں کو اپنے علاقوں سے نکالیں، اگر مقامی قبائل شرپسند عناصر کو بے دخل کرنے میں ناکام رہے تو فوج اور حکومت خود ایکشن لے گی، کیونکہ ریاست کسی سے منتیں نہیں کرتی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر قبائلی رہنما خود آگے بڑھ کر ان عناصر کا صفایا کریں تو یہ خوش آئند ہوگا، ورنہ حکومت ان سے کہے گی کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر صوبے کو ان عناصر سے پاک کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے سیاسی قیادت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’صوبے میں جرگہ جرگہ کھیلا جارہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاست ریاست سے بات کرتی ہے، جرگہ جرگے سے نہیں‘۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل خیبرپختونخوا آئے تھے اور حکومت نے جرگہ سسٹم بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا، اب بھی وزیراعلیٰ وفاقی حکومت سے رابطہ رکھیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا بیان دے رہے ہیں، جب سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ میں نے یہ بیان نہیں دیا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کا ایک بھی رکن حکومتی ارکان سے زیادہ ہوا تو تحریکِ عدم اعتماد لانا ہمارا آئینی حق ہوگا، فیصل کریم کنڈی

گورنر نے واضح کیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں امن قائم رکھے، اور اس مقصد کے لیے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟