عالمی شہرت یافتہ مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی تقریر یا مناظرہ نہیں، بلکہ ان کا ایک دلیرانہ منفرد قدم ہے۔
59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کر کے ایک نیا تجربہ کیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل
اس حیران کن ایڈونچر کے دوران وہ صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے، بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے دیگر سنسنی خیز تجربات بھی کیے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔
Dr Zakir Naik Bungee Jumping from 430 feet (130 metre or 45 floors) at Turtle Beach Nusa Penida, Bali, Indonesia pic.twitter.com/M2xDfS34qC
— Dr Zakir Naik (@drzakiranaik) August 2, 2025
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ سال یوگنڈا کے دورے میں بھی 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی، جو ان کی ایڈونچر سے محبت اور متحرک طرزِ زندگی کی ایک اور مثال تھی۔
بنجی جمپنگ کیا ہے؟
بنجی جمپنگ ایک مشہور ایڈونچر اسپورٹ ہے جس میں کوئی شخص مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگاتا ہے۔ جیسے ہی وہ نیچے جاتا ہے، رسی اس کی رفتار کو روکتی ہے اور اسے دوبارہ اوپر کی طرف اچھالتی ہے، جس سے ایک جھولے جیسا احساس پیدا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج سے کیوں اترے؟ انہوں نے خاموشی توڑ دی
مداحوں کا ردعمل
سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے، اور ایک اسلامی اسکالر بھی ایک متوازن، سرگرم اور فطری زندگی گزار سکتا ہے۔














