محمد سلمان پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے باڈی بلڈر ہیں جو واپڈا سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ٹائیگر کلاسک ڈائمنڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحت مند رہنے کے لیے انسان کو کتنی پروٹین درکار ہوتی ہے؟
ان کی اس کامیابی نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مستقبل روشن ہے۔
محمد سلمان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے استاد کی وجہ سے وہ باڈی بلڈنگ کے شعبے میں آئے جنہوں نے اپنا کیرئیر بنانے کے لیے بے حد محنت کی۔
مزید پڑھیے: تن ساز رمیز ابراہیم ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرعزم
ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کرتے ہیں تاکہ خود کو نہ صرف فٹ رکھ سکیں بلکہ آنے والے مقابلوں کے لیے بھی خود کو تیار کریں۔
محمد سلمان نے بتایا کہ وہ باڈی بلڈنگ کے لیے ورک آؤٹ کے ساتھ اچھی خوراک پر انحصار کرتے ہیں۔ جس میں انڈے، مرغی، سبزیاں اور دیگر چیزیں شامل ہوتی ہیں اور یوں وہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 5 سے 7 ہزار روپے کی ڈائٹ لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: غیرمجاز طور پر کا نام استعمال کرنے پر باڈی بلڈنگ کی تربیت دینے والی تنظیم کو نوٹس جاری
وہ کہتے ہیں کہ شوق تو مہنگا ہے لیکن یہ ان کا جنون بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس شعبے پر بھی دھیان دینا چاہیے تاکہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے رجحان میں مزید اضافہ ہو۔ مزید تفصیل جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔