پاک افغان میچ میں تماشائیوں کی بدنظمی روکنے کے لیے شارجہ انتظامیہ کا اہم فیصلہ

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔

یہ اقدام ان واقعات کے بعد کیا جا رہا ہے جن میں ماضی میں پاکستانی اور افغان شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کیونکہ کرکٹ کے میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان مسابقت بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف، محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟

میچز میں شائقین کی بڑی تعداد متوقع ہے، اس لیے حکام کی کوشش ہے کہ تمام تماشائیوں کے لیے حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر کی جائے گی، اور ہر شائق کو مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔

16,000 تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کی بڑی تعداد کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان 7 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 4 جبکہ افغانستان نے 3 میچز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز، جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں، 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ شعیب ملک کی وضاحت

یہ سیریز دراصل پاکستان اورافغانستان کے درمیان 2 طرفہ سیریز کے طور پر طے کی گئی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کو سہ فریقی سیریز میں تبدیل کرنے کی تجویزدی تاکہ تمام ٹیموں کو ستمبرمیں متوقع ایشیا کپ 2025 سے قبل بہتر تیاری کا موقع مل سکے۔

سیریز کا آغاز جمعہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم مقابلے سے ہوگا، جو رات 7 بجے شروع ہوگا، ہر ٹیم دوسری ٹیموں کے خلاف 2 میچز کھیلے گی، اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 7 ستمبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول

واضح رہے کہ اس سہ فریقی ٹی20 سیریز کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلے جائیں گے۔

29 اگست: افغانستان بمقابلہ پاکستان

30 اگست: یو اے ای بمقابلہ پاکستان

1 ستمبر : یواے ای بمقابلہ افغانستان

2 ستمبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان

4 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای

5 ستمبر: افغانستان بمقابلہ یو اے ای

7 ستمبر: فائنل

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی