پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے دستبرداری کے اپنے فیصلے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باضابطہ طور پر جواب دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوربن بوش کو لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟

جنوبی افریقی آل راؤنڈر کی جانب سے دیے گئے جواب میں مالیاتی تحفظ اور طویل مدتی کیریئر کی ترقی کو بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر کوربن بوش کو پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل 10 کے لیے منتخب کیا گیا تھا، تاہم بوش نے اس کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز میں شامل ہونے کا انتخاب کیا۔

کوربن بوش کے اس اقدام سے پی سی بی حکام مایوس ہو گئے اور پی ایس ایل سے ان کی وابستگی پر سوالات اٹھائے۔ بورڈ نے ان کی دستبرداری کو معاہدے کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تاہم کوربن بوش کی جانب سے دیے گئے جواب میں پی سی بی کے خدشات کو دور کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ ان کے فیصلے کا مقصد پی ایس ایل کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آئی پی ایل میں فرنچائز کے غلبے اور متعدد لیگز میں اس کے مضبوط عالمی رابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی انڈینز کے ساتھ سائن کرنا کیریئر کا ایک اسٹریٹجک اقدام تھا۔

کوربن بوش کی دستبرداری کے بعد پشاور زلمی کے لیے اب  آنے والے سیزن کے لیے متبادل کے طور پر آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز مچل اوون کو سائن کرنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp