ایک دہائی بعد مقبول ترین میوزک شو ’پاکستان آئیڈل‘ شاندار واپسی کے لیے تیار ہے، جس کے لیے نئے جج پینل کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش اب شو کے ججز کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہ سیزن MHL Global اور Freemantle کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے اور پہلی بار 5 بڑے ٹی وی چینلز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے بہت پیار ملا، سیاستدان محبت بڑھنے نہیں دیتے، بالی ووڈ اداکار راجیو کھنڈیلوال
آن لائن آڈیشنز Begin پلیٹ فارم کے ذریعے شروع ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر کے بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں بھی آڈیشنز ہوں گے۔ نیا سیزن مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش ہے۔