’جان سے پیارا پاکستان‘ یومِ آزادی پر معرکہ حق کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا ہے، جو قومی اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مؤثر اور پرجوش اظہار ہے۔

اس نغمے میں نہ صرف پاکستان سے بے پناہ محبت کو شاعرانہ انداز میں سمویا گیا ہے، بلکہ ہر پاکستانی چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان، مزدور ہو یا لوہار، کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا

نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ملی نغمے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں پاکستان کی اصل پہچان مذہبی ہم آہنگی کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

بول ’اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ، عیسائی بھی‘ وطن کے تمام مذاہب کے افراد کو ایک اکائی کے طور پر پیش کرتے ہیں، جو اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ یہ نغمہ نہ صرف فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو اُجاگر کرتا ہے، بلکہ عوامی عزم و وفا کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ بول ’ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے‘ قومی وحدت اور قربانی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئی دشمن پاکستان کو کمزور نہ سمجھے، معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

’جان سے پیارا پاکستان‘ محض ایک ترانہ نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے، ایسا جذبہ جو ہر پاکستانی کے دل میں بیدار ہوتا ہے جب بات وطن، اس کے تحفظ، اور اس کی عزت کی آتی ہے۔ یہ نغمہ یومِ آزادی 2025 کو ایک نئی روح بخشتا ہے، اور عوامی جوش و جذبے کو تازہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم