پاکستان ویمن ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلن کے کلو نٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ کے باوجود ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل

آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز بنانے کے ساتھ 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

فاطمہ ثنا کی تباہ کن بولنگ

فاطمہ ثنا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی ان سوئنگ گیند پر آئرلینڈ کی کپتان گیبی لوئس کی وکٹ گرنا اہم لمحہ تھا۔ دیگر نمایاں بولرز میں سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ شامل تھیں جنہوں نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنر منیبہ علی صرف 5 رنز پر آؤٹ ہوئیں جبکہ گل فیروزہ بھی جلد پویلین لوٹ گئیں۔ سدرہ امین اور عالیہ ریاض کی جوڑی نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی، مگر دونوں نرم شاٹس پر آؤٹ ہو گئیں جس سے ٹیم دباؤ میں آ گئی۔

مزید پڑھیے: ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا

ڈیبیوٹنٹ ایمان فاطمہ اور نتالیا پرویز نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور 50 رنز کا سنگ میل عبور کیا، تاہم ایمان ایک بدقسمت رن آؤٹ کا شکار بن گئیں۔ نتالیا نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے، مگر وہ بھی پرینڈرگاسٹ کی گیند پر آؤٹ ہو گئیں۔

کپتان فاطمہ ثنا

کپتان فاطمہ ثنا نے جارحانہ آغاز کیا مگر متنازعہ کیچ پر آؤٹ قرار پائیں اور DRS نہ ہونے کے باعث فیصلے پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ رامین شمیم نے آخر تک مزاحمت کی، مگر پاکستان مقررہ اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5ویں باہمی ٹی20 سیریز ہے جس میں اب تک 2،2 سیریز پاکستان اور آئرلینڈ کے نام رہی ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر پاکستان کو آئرلینڈ پر 15-4 کی واضح برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی