قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کا اعلان کردیا ہے۔ ان نئے کنٹریکٹس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 20 کھلاڑیوں کو معاہدے دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان ہوں گی

پی سی بی کے مطابق خواتین کرکٹرز کو آئندہ ایک برس کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس بار پہلی مرتبہ ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ’ایمرجنگ کیٹیگری‘ بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بولر سعدیہ اقبال کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر دیے گئے 20 کنٹریکٹس میں 4 کھلاڑیوں کو اے کیٹیگری، 3 کو بی، ایک کو سی، 10 کو ڈی، جبکہ 2 نوجوان کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

کیٹیگری اے میں کپتان فاطمہ ثنا، منیبہ علی، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین شامل ہیں، جبکہ کیٹیگری بی میں آل راؤنڈر عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو کو رکھا گیا ہے۔

کیٹیگری سی میں رمین شمیم کو شامل کیا گیا ہے، اور کیٹیگری ڈی میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو معاہدے دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟

پی سی بی کے مطابق نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو ایمرجنگ کیٹیگری میں موقع دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم