ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کردیے
ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا وانا کے مرکزی رستم بازار میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل وہاں سے گزر رہی تھی۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے باعث پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد مشترکہ دشمن ہیں، ان کا خاتمہ سب کی اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی