سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ’نسک‘ ایپ کو بغیرانٹرنیٹ ڈیٹا کے مکمل طور پر استعمال کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاض الجنہ میں نماز ادائیگی کا پرمٹ اب بذریعہ ایپ حاصل کریں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ایس ٹی سی، موبائلی اور زین، کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد حجاج کرام کے سفر کو آسان بنانا اور حج و عمرہ کے دوران ان کے ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

وزارت کے ترجمان غسان النعیمی کے مطابق، اس سہولت کے تحت مقامی سم کارڈ رکھنے والے افراد ’نسک‘ ایپ اور اس کی تمام خدمات کو بغیر فعال ڈیٹا پیکج یا انٹرنیٹ کنکشن کے استعمال کر سکتے ہیں۔

حجاج کرام اس ایپ کے ذریعے اجازت نامے حاصل کرنے، حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ٹکٹ بک کرنے، نقشوں کے ذریعے رہنمائی حاصل کرنے، مصنوعی ذہانت کی سہولت استعمال کرنے اور رپورٹس و سوالات جمع کرانے جیسی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:روضہ رسول ﷺ کی زیارت اب مزید آسان، ہر 20 منٹ بعد بکنگ ممکن

نسک پلیٹ فارم کے سی ای او احمد المیمان نے کہا کہ یہ نئی سہولت ہجوم کی بہتر نگرانی، ضروری معلومات اور خدمات تک فوری رسائی، گمشدہ افراد کی تعداد میں کمی، اور داخلے کے وقت اجازت ناموں کی تصدیق کے عمل کو تیز بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ