پہلا اجلاس، پہلا قدم: پنجاب اسمبلی کی سیاحت کمیٹی فعال

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین ملک لال محمد کی زیر صدارت منعقدہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاحت کے پہلے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈیپارٹمنٹل کمیٹیز عامر لیاقت چھٹہ، سیکرٹری ٹوارزم پنجاب سمیت محکمہ سیاحت کے دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران محکمہ سیاحت کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کے سیاحتی شعبے کے معاشی اثرات کو اجاگر کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیاحت پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی میں 5.9 فیصد حصہ کی شریک ہے اور اب تک اس شعبے نے تقریباً 4 کروڑ 10 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے فیس مقرر، ’اگلے سال ویزا لگوا کر جانا پڑے گا‘

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہر سال تقریباً 12 لاکھ غیر ملکی سیاح پاکستان کا رخ کرتے ہیں، جو سالانہ اندازاً ایک ارب امریکی ڈالر خرچ کرتے ہیں، اسی طرح ملکی سیاحوں کے سالانہ اخراجات کا تخمینہ تقریباً 2,900 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

اجلاس میں سیاحتی سہولیات کی کمی کے پیش نظر کمیٹی نے چولستان اور قلعہ دراوڑ کے دورے کی تجویز دی تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے، محکمہ سیاحت نے ان دوروں کے انتظامات پر اتفاق کیا، جس کا مقصد علاقے میں درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت یاسر الیاس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت تعینات

اجلاس کا اختتام شرکا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟