پارٹی ارکان نے بھاری آفرز ٹھکرائیں، کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، بیرسٹر گوہر

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں۔ پارٹی ارکان نے بھاری مالی پیشکشیں رد کرکے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان پر 50 سے زیادہ مقدمات ہیں، وہ پہلے ہی بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کے سامنے ایک طرف وزارتیں، کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور مقدمات ختم کرنے کی پیشکشیں تھیں، جب کہ دوسری طرف مقدمات اور مصیبتیں، اس کے باوجود ہمارے ارکان نے استقامت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج بھی بیشتر پارٹی کارکن کرائے کے گھروں میں زندگی گزار رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے وفاداری کو ترجیح دی۔ ہم بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، اور ہمیں اپنے ارکان پر فخر ہے۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے واضح کیاکہ کسی بھی فیصلے سے قبل عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، اور پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنی رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں کیے جانے والے احتجاج مؤثر اور کامیاب ثابت ہوئے، ہر ضلع میں عوام سڑکوں پر نکلے اور پارٹی سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں، مگر کیوں؟

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بونیر، صوابی اور مالاکنڈ سمیت متعدد حلقوں میں پارٹی ارکان کو مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، اور وہ اپنی ڈیوٹیاں پوری دیانت داری سے ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ