آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا ہے کہ یوم آزادی پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ کو برداشت نہیں کی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کی آمد: اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی
کانفرنس میں اسلام آباد پولیس کے پانچوں ڈویژنز نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور 13 و 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی پلانز پر بریفنگ دی گئی، ٹریفک ڈویژن کی جانب سے اہم تقریبات کے لیے ٹریفک انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ہلڑ بازی، آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی میں کمانڈ کانفرنس۔
کمانڈ کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز، ایس پیز کی شرکت۔
کمانڈ کانفرنس میں اسلام آباد پولیس کے پانچوں ڈویژنز نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تمام ڈویژنز کے ڈی آئی جیز نے 13 اور 14… pic.twitter.com/OLUojQ1Tb6— Islamabad Police (@ICT_Police) August 7, 2025
پولیس حکام نے کانفرنس میں بتایا کہ شہر میں اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ کار و موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ خصوصی ناکہ بندیوں اور موثر پٹرولنگ کی بدولت اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس یوم آزادی پاکستان ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
سیف سٹی پروجیکٹ کو جرائم کے تدارک اور ٹریفک ڈسپلن میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی کو عوامی سہولت کے لیے مزید موبائل ایپلیکیشنز تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی کا مربوط پلان جاری کر دیا گیا ہے اور تمام ڈی آئی جیز اپنے علاقوں میں اہم پروگراموں کی سیکیورٹی کی خود نگرانی کریں گے۔
غیر قانونی اسلحہ اور اس کی نمائش کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی بڑے پیمانے پر جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر اسلام آباد پولیس کی تیاریاں
نئے تعینات ہونے والے ایس پی سٹی سلمان ظفر کی جرائم کے خلاف کوششوں کو سراہا گیا۔