عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں، خواجہ آصف

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے، ان کی آواز سے خوف ظاہر ہو رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عمران خان اوراس کے حواری کس طرح قانون اورانصاف کی بات کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی عدلیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں، یہ اس شخص کو برا بھلا کہتے ہیں جس کی انگلی پکڑ کر اقتدار میں پہنچے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج قانون اس کے خلاف آپریٹ ہونا شروع ہوا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں، عدالت اگر فواد چودھری کوضمانت دیتی ہے تو ہمیں کوئی گلہ نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد چودھری جس مقدمے میں گرفتار ہوئے ہیں اس کے مدعی سیکریٹری الیکشن کمیشن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp