وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کی منظوری کی شدید مذمت

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت میں خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی یہ نئی توسیع، پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید گہرا کرے گی اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس المیے کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینی چاہیے۔ جب تک فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ جاری رہے گا، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن صرف ایک خواب ہی رہے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، غزہ پر قبضے کو ظلم و بربریت قرار دے دیا

وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق جائز حقوق، ان کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد و خود مختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو فوری طور پر روکے، بے گناہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، اور غزہ کے محصور شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ