آئرلینڈ ویمنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز کو آخری گیند پر شکست دیدی

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز ٹیم اور آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان جاری 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب آئرلینڈ نے ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے 33، منیبہ علی نے 27، ایمن فاطمہ نے 23، اور کپتان فاطمہ ثنا نے بھی 23 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔ نتالیہ پرویز نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیرا مرے اور لارا مک برائیڈ نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمن ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست

جواب میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ اورلا پرینڈرگاسٹ نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ لاورا ڈی لینی نے 42 رنز بنائے۔ میچ کی فاتح اننگز ریبیکا اسٹوکل نے کھیلی، جنہوں نے صرف 16 گیندوں پر ناقابلِ شکست 34 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

پاکستان کی جانب سے رمین شیمیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آخری اوور میں آئرلینڈ کو فتح کے لیے 9 رنز درکار تھے اور ریبیکا اسٹوکل نے بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

میچ کا خلاصہ:

پاکستان ویمنز: 168/6 (20 اوورز)
آئرلینڈ ویمنز: 171/6 (20 اوورز)
نتیجہ: آئرلینڈ ویمنز نے 4 وکٹوں سے جیتا
پلیئر آف دی میچ: ریبیکا اسٹوکل (34 رنز، 16 گیندیں)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp